Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی اور شارجہ کے درمیان بسوں کے پانچ نئے روٹس 

رواں ہفتے پبلک بسوں کا ایک اور روٹ شروع کیا گیا- فوٹو الامارات الیوم
دبئی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی میں منصوبہ بندی ادارے کے ڈائریکٹر عادل شاکری نے بتایا کہ سال رواں کے اختتام سے قبل دبئی اور شارجہ کے درمیان بسوں کے 5 نئے روٹس کھول دیے جائیں گے۔ یہ کام شارجہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تعاون سے بس سروس میں سہولت پیدا کرنے کے لیے انجام دیا جائے گا۔  
الامارات الیوم کے مطابق دبئی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی نے الممزر اور الخان علاقوں کو جوڑنے والی شاہراہ کا افتتاح کیا ہے۔ اس کی بدولت شارجہ اور دبئی کے درمیان بس سے سفر کرنے والوں کو سہولت مل گئی۔ 5 نئے روٹس زیادہ سے زیادہ دسمبر تک تیار ہوجائیں گے۔  

ان بسوں سے ٹریفک اژدحام کم ہوگا- فوٹو الامارات الیوم

شاکری نے بتایا کہ الخان اور الممزر کو جوڑنے والے روڈ پھر دبئی اور شارجہ کو جوڑنے والے روڈ کے افتتاح سے پبلک ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ٹریفک اژدحام کم ہوگا- سفر کا دورانیہ  کم ہوگا۔ 
بس روٹ E303 دبئی اور الجبیل میں الاتحاد میٹرو اور شارجہ میں الجبیل میٹرو سٹیشنوں کے درمیان قائم کیا گیا ہے۔ 
شاکری نے بتایا کہ اس روٹ پر روزانہ  دو منزلہ  10 بسیں چل رہی ہیں۔ 

دبئی شارجہ سمندری روٹ کا افتتاح 27 جولائی کو ہوا- فوٹو الامارات الیوم

یاد رہے کہ دبئی اور شارجہ کے درمیان سفر کے لیے سمندری روٹ بھی ہے جس کا افتتاح 27 جولائی کو کیا گیا تھا۔ 
دبئی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈ اتھارٹی نے رواں ہفتے کے شروع میں پبلک بسوں کا ایک اور روٹ شروع کیا۔ اس سے میٹرو سٹیشن آنے جانے والوں کو بے حد سہولت ہوگئی۔ یہ انڈسٹریل زون القصیص سے النھدۃ میٹرو سٹیشن کے لیے ہے- اس سے مصروف ترین اوقات میں پندرہ منٹ لگتے ہیں۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: