Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی معاون وزیر دفاع کا ابوظبی میں ملٹری اتاشی کے دفتر کا دورہ

ملٹری اتاشی کے دفتر میں موجودہ کام کے بارے میں آگاہ کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹیو امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اور ان کے ہمراہ وفد نے ابوظبی میں سعودی ملٹری اتاشی کے دفتر کا دورہ کیا ہے۔ 
 ملٹری اتادشی بریگیڈیئر جنرل عبداللہ بن محمد الحصان نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں اتاشی کے دفتر میں موجودہ کام کے بارے میں آگاہ کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں برادر ملکوں کے درمیان تمام شعبوں خصوصا دفاع اور عسکری تعاون میں نمایاں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں سعودی ملٹری اتاشی کے ایک نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیاتھا۔
جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے مطابق ’اس کا مقصد ’سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی مسلح افواج کے مابین نتیجہ خیز مواصلات اور تعاون کے لیے ایک پُل اور فوجی طلبہ کے لیے بہترین تعلیمی مواقع اور تربیتی کورس فراہم کرکے محبت اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک ذریعہ بھی بنانا ہے۔

 

شیئر: