Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں سعودی ملٹری اتاشی کے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح

نئی عمارت کا مقصد دفاعی اور فوجی تعاون کو بڑھانا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں سعودی ملٹری اتاشی کے ایک نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ہیڈ کوارٹر جمعرات کو جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے ہمراہ آنے والے وفد اور ملٹری اتاشی کے عملے کی موجودگی میں کھولا گیا۔

جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا ہے۔(فوٹو ای پی اے)

جنرل الرویلی نے کہا کہ نئی عمارت کا مقصد مشترکہ مفادات، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین تمام شعبوں بالخصوص دفاعی اور فوجی تعاون میں تعاون کو سپورٹ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اس کا مقصد ’سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی مسلح افواج کے مابین نتیجہ خیز مواصلات اور تعاون کے لیے ایک پُل اور فوجی طلبہ کے لیے بہترین تعلیمی مواقع اور تربیتی کورس فراہم کرکے محبت اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک ذریعہ بھی بنانا ہے۔

شیئر: