Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ریاست اتراکھنڈ میں 11 ٹریکرز ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

ریسکیو آپریشن میں انڈین ایئرفورس کے دو ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر استعمال ہو رہے ہیں۔ (فوٹو: اے این آئی)
انڈیا کی ریاست اتراکھنڈ میں لمکھاگا پاس پر 17 ہزار فٹ کی بلندی پر سیاحوں سمیت ٹریکنگ کے لیے گئے کم سے کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق 17 ہزار فٹ کی بلندی پر انڈین ایئر فورس کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن کا آغاز 20 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔
لمکھاگا پاس پر 17 ٹریکرز جن میں سیاح، پورٹرز اور گائیڈز شامل ہیں، 18 اکتوبر کو شدید برفباری اور خراب موسم کی وجہ سے راستہ کھو گئے تھے۔
اب تک ریسکیو آپریشن میں 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
لمکھاگا پاس ایک سیاحتی مقام ہے تاہم ایک مشکل ترین درہ ہے۔ یہ ہماچل پردیش کو اترکھنڈ کے ساتھ جوڑتا ہے۔
ریسکیو آپریشن میں انڈین ایئرفورس کے دو ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر استعمال ہو رہے ہیں۔ 22 اکتوبر کو ریسکیو آپریشن کے دوران ایک شخص کو 16 ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی پر بچایا گیا جبکہ پانچ افراد کی لاشوں کو بھی نیچے لایا گیا۔
ریسکیو ٹیم نے لاشیں پولیس کی حوالے کر دی ہیں جبکہ بچ جانے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ضلعی ہسپتال پہنچایا گیا۔

شیئر: