Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقیں جاری

’مشترکہ مشقوں میں بحریہ کے جوانوں کو جنگی حربے اور جدید ہنر سکھائے جارہے ہیں‘ ( فوٹو: واس)
سعودی  عرب اور امریکی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشترکہ مشقوں میں جوانوں کو ساحلوں کی نگرانی اور خشکی میں آپریشن کے علاوہ آبی سرنگوں کی موجودگی میں لڑائی کرنے کا ہنر سکھایا جارہا ہے۔
مشترکہ مشقوں میں بحریہ کے افواج کو سمندر میں حملہ کرنے اور خود کو بچانے کی بھی جدید تربیت دی جارہی ہے۔
مشقوں کے دوران دونوں ملکوں کے افواج کے جدید اسلحہ کے علاوہ ہیوی جنگی آلات کا استعمال کیا جارہا ہے۔
بحریہ کے جوانوں کے درمیان تجربات کے تبادلے کے لیے متعدد تربیتی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: