Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن میں بچے پر آوارہ کتوں کے حملے کی وڈیو وائرل

گورنر تبوک نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں آوارہ کتوں کے ایک بچے پر حملے کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل  ہونے پر گورنر تبوک نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 
سبق نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر تبوک کے علاقے ’البوادی ‘ میں آوارہ کتوں کے ایک بچے پر حملے کی وڈیو وائرل ہے جس میں بچے کو کتوں سے بچنے کےلیے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  بچہ  مدد کے لیے چیختے ہوئے بھاگ رہا تھا جبکہ کتے اس کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے تھے اسی اثنا چند نوجوان وہاں پہنچے جنہوں نے بچے کو بچایا۔
سوشل میڈیا پروڈیو وائرل ہوتے ہی میئرتبوک ریجن نے متعلقہ ٹیم کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اس علاقے میں جائیں اور اسے محفوظ بنانے کےلیے اقدامات کیے جائیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے ردعمل میں کہا کہ تبوک کے واقعے نے ریاض میں ہونے والے واقعے کی یاد تازہ کردی جس میں آوارہ کتوں نے ایک کم سن بچی کو ہلاک کردیا تھا۔
 بلدیہ اس قسم کے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ بچے محفوظ رہیں۔
 

شیئر: