Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آوارہ کتوں کی وجہ سے طائف کے رہائشی پریشان

’واک کرنے والے آوارہ کتوں کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
طائف کے الردف پارک کے قریب آوارہ کتوں کی وجہ سے وہاں واک کرنے والے پریشان ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الردف پارک اور عید گاہ کے قریب واکنگ ٹریک بنا ہوا ہے جہاں علاقے کے رہائشی واک اور سیر کرنے کے لیے آتے ہیں جبکہ آوارہ کتوں کی وہاں موجودگی سے وہ خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔
سعودی شہری احمد زاہر نے کہا ہے کہ ’یہاں فجر کے بعد جب لوگوں کی چہل پہل نہیں ہوتی علاقے کے رہائشی جن میں مرد خواتین اور کافی بزرگ ہیں واک کرنے کے لیے آتے ہیں‘۔
’مسئلہ یہ ہے کہ رات کے وقت پورے علاقے کے آوارہ کتے پارک میں جمع ہوجاتے ہیں اور واک کرنے والوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں‘۔
’جس طرح ریاض میں بچی کے ساتھ افسوسناک واقعہ ہوا، ہم نہیں چاہتے کہ ایسا واقعہ دوبارہ ہو‘۔
ایک اور شہری نے کہا ہے کہ ’یہاں بچے، خواتین اور بزرگ واک کرنے کے لیے آتے ہیں مگر آوارہ کتوں کی وجہ سے وہ خود غیر محفوظ تصویر کرتے ہیں‘۔
’رات کے وقت خالی پارک میں کتوں کی تعداد بہت بڑھ جاتی ہے، یہ بذات خود خطرہ ہے مگر اس کی وجہ سے بیماریاں بھی پھیلنے بھی کا خدشہ ہے‘۔
ایک اور شہری نے کہا ہے کہ ’بلدیہ سے ہماری اپیل ہے کہ علاقہ میں بڑھتے ہوئے آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کیے جائیں‘۔
’پارک کو بند کیا جائے، کتوں کی آنے جانے کی راستیں بند ہوں گے تو وہ وہاں جمع نہیں ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دن اور رات کے باقی اوقات میں زیادہ خطرہ نہیں مگر فجر کے بعد یا رات دیر سے کوئی واک کرنے آتا ہے تو اس وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے‘۔

شیئر: