Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ٹیلی فون، گرین انیشیٹو کی ستائش

موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بڑا اقدام قراردیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوٹریس ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے گرین سعودی عرب اور مشرق وسطی کی مہم کو سراہا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ولی عہد کے اعلان کردہ اقدامات کی تعریف کی اور اسے ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بڑا اقدام قراردیا۔ 
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے گرین انیشیٹو کو سراہنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کمیٹی کی جانب سے ضروری اقدامات کرنے پرسیکرٹری جنرل کی کوششوں کی تعریف کی۔

شیئر: