Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گرین سعودی عرب انیشیٹیو وقت کی ضرورت‘

منصوبے کے آغاز کے حوالے سے جو کچھ کہا گیا وہ انتہائی اہم ہے(فوٹو ٹوئٹر)
خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نایف مبارک الحجرف نے گرین سعودی عرب کے حوالے سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی افتتاحی تقریرکی تائید کی اور کہا کہ منصوبے کے آغاز کے حوالے سے جو کچھ کہا گیا وہ انتہائی اہم ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل نے بیان میں کہا  کہ ماحولیات کے حوالے سے شروع کی جانے والی یہ مہم عالمی سطح پردرپیش حیقی مسئلے کا حل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے کرہ ارض کو درپیش ہے۔
مملکت کی جانب سے جو مہم شروع کی گئی ہے وہ وقت کی ضرورت ہے، اس کے لیے مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے تحت کرہ ارض کی حفاظت کےلیے اقدامات کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظرمقررہ اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے گرینز سعودی عرب مہم کی افتتاحی تقریب میں اعلان کردہ وژن، اقدامات اور متعین کردہ اہداف کی تعریف کرتے ہوئے اسے خطے کےلیے ایک تاریخی موڑ کی نمائندگی قراردیا۔
ڈاکٹر نایف مبارک الحجرف نے اس امر پربھی زوردیا کہ مقررہ اہداف کے حصول کےلیے عالمی سطح پرمشترکہ طورپر کام کیا جائے تاکہ منصوبے کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکیں۔

شیئر: