Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں 43 سال پہلے فرش بچھانے کی تاریخی تصویر

’فرش بچھانے کی تصاویر 1400 ہجری میں کنگ خالد بن عبد العزیز کے دور کی ہیں‘ (فوٹو: اخبار 24)
مسجد الحرام میں 43 سال پہلے صحن مطاف میں سنگ مرمر بچھانے کی تاریخی تصویر جاری ہوئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق تصاویر 1400 ہجری میں کنگ خالد بن عبد العزیز کے دور کی ہیں جن میں کارکنوں کو مرمر بچھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹر پر تاریخی امور کے ماہر منصور الشویعر نے کہا ہے کہ ’مطاف میں فرش بچھانے کا کام زائرین کو زمزم پلانے والے افراد کی جگہ کولر رکھنے کے فیصلے کے ساتھ کیا گیا تھا‘۔
واضح رہے کہ حرم میں زمزم پلانے کے لیے کارکن تعینات تھے جنہیں سقا کہا جاتاتھا، یہ لوگ ٹھنڈا پانی لوگوں کو پلاتے تھے۔

 

شیئر: