Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان پندرہ دن کی شرط ختم

نئے عمرے کا اجازت نامہ حاصل کیا جاسکے گا۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان پندرہ دن کی شرط ختم کردی ہے۔
آئندہ اجازت نامے کی میعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ حاصل کیا جاسکے گا۔
عکاظ اخبار کے مطابق آئندہ ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے نئے عمرے کا اجازت نامہ پہلا اجازت نامہ ختم ہوتے ہی حاصل کیا جاسکے گا۔ 
یہ سہولت  17 اکتوبر 2021 اتوار سے کورونا ایس او پیز میں تخفیف کے اقدام کے تناظر میں دی جارہی ہے۔ اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین اور عمرہ و نماز کے لیے آنے والوں کو کسی انتہائی حد کے بغیر پہنچنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

شیئر: