Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں پاکستانی کمیونٹی نے 2 ہزار سے زیادہ درخت لگادیے

رضا کارانہ طور پر القصیم قومی پارک میں درخت لگا ئے گئے ہیں( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے رضاکارانہ طور پر بریدہ کے القصیم قومی پارک میں دو ہزار سے زیادہ  درخت لگا کر سعودیوں کے دل جیت لیے۔
اخبار 24 کے  مطابق قومی مرکز برائے افزائش نباتات نے بتایا کہ پاکستانی کمیونٹی نے  شجر کاری کا یہ کام وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے تعاون سے کیا ہے۔

’سرسبز سعودی عرب‘ کے تحت درخت لگائے جار ہے ہیں۔(فوٹو اخبار 24)

وزارت ان دنوں قصیم ریجن میں خصوصی مہم چلائے ہوئے ہے جسے ’سبزہ زاروں میں تبدیل کردیا جائے‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مملکت میں ’سرسبز سعودی عرب‘ کے تحت مختلف علاقوں میں درخت لگائے جار ہے ہیں۔

شیئر: