Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی کے بیرونی صحنوں میں شجر کاری مہم

’حرمین انتظامیہ حرم کے علاوہ اپنے ما تحت تمام اداروں میں بھی شجر کاری کرے گی‘ ( فوٹو: عاجل)
گرین سعودی عرب انیشیٹو کے تحت حرمین انتظامیہ نے مسجد الحرام کےبیرونی صحنوں میں شجر کاری مہم کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ حرم کے علاوہ اپنے ما تحت تمام اداروں میں بھی شجر کاری کرے گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے گرین سعودی عرب انیشٹیوسے ہم آہنگ حرم کے بیرونی صحنوں میں شجر کاری کا منصوبہ زیر غور تھا‘۔
’انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے اس کی ابتدائی منظوری دیدی تھی تاہم اس پر عمل کرنا باقی تھا‘۔
’اب حکومتی انیشیٹو سے ہم آہنگ اور قیادت کے وژن پر عمل کرتے ہوئے  اس منصوبے پر فوری طور پر نافذ کیا جارہا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شجر کاری مہم انتظامیہ کے صدر دفتر اور تمام ما تحت اداروں میں کی جائے گی‘۔

شیئر: