Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مصنوعی اعضا کی تیاری کے لیے پہلی فیکٹری 

4300 مربع میٹر کا رقبہ فیکٹری کے لیے مختص کیا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب عسیر ریجن کی انڈسٹریل سٹی میں مصنوعی اعضا تیار کرنے والی پہلی میڈیکل فیکٹری قائم کرے گا۔
سعودی اتھارٹی فار انڈسٹریل سٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زونز (مدن) نے 4300 مربع میٹر کا رقبہ فیکٹری کے لیے مختص کیا ہے، معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ابلاغی ادارے کے انچارج قصی العبد الکریم نے بتایا کہ فیکٹری قائم کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
مملکت میں انسانی اعضا تیار کرنے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی فیکٹری ہوگی۔
العبد الکریم نے بتایا کہ نئی فیکٹری کا مقصد مملکت میں انسانی اعضا کی  صنعت کی جڑیں مضبوط کرنا ہے۔ اس پر چالیس ملین ریال تک کی لاگت آئے گی۔
فیکٹری پہلے مرحلے میں  اندرون ملک اعضا کی بیس فیصد تک ضرورت پوری کرے گی۔ اس حوالے سے سعودی عرب خودکفیل ہوجائے گا۔
اگلے مرحلے میں ضرورت سے زیادہ اعضا برآمد کیے جائیں گے۔ آئندہ تین برس کے دوران فیکٹری کے تمام ملازم سعودی ہوں گے۔
 

شیئر: