Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے مارب کے قریب حملے، 105 سے زیادہ حوثی ہلاک

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مزید 29 فضائی حملے کیے ہیں(فوٹو اے ایف پی)
یمن میں عرب اتحاد نے  پچھلے 24 گھنٹے کے دوران سٹریٹجک شہر مارب کے قریب بالجوبہ اور الکسارہ میں حوثی ملیشیا کے یونٹس اور ارکان کے اہداف پر مزید 29 فضائی حملے کیے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’  مزید 13 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 105 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ’ نہتے شہریوں کو حوثیوں کی خلاف ورزیوں سے بچانے کےلیے یمن کی قومی فوج کو مدد فراہم کر رہے ہیں‘۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے بیان میں کہا تھا کہ پچھلے 72 گھنٹے کے دوران  بالجوبہ اور الکسارہ میں حوثی ملیشیا کے یونٹس اور ارکان کے اہداف پر مزید 88 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
’حملوں میں مزید 33 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 264 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
واضح رہےکہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے علاقے العبدیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے العبدیہ میں حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کےلیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی کمشنری العبدیہ میں انسانی حالت انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کےلیے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔

شیئر: