Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے فضائی حملے، مزید 92 حوثی ہلاک، 16 فوجی گاڑیاں تباہ

 بالجوبہ اور الکسارہ میں اہداف پر مزید 31 فضائی حملے کیے گئے ہیں(فائل فوٹو اے ایف پی)
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ ’ جمعے کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران یمن میں سٹریٹجک شہر مارب کے قریب بالجوبہ اور الکسارہ میں حوثی ملیشیا کے یونٹس اور ارکان کے اہداف پر مزید 31 فضائی حملے کیے گئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’  مزید 16 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 92 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ’ نہتے شہریوں کو حوثیوں کی خلاف ورزیوں سے بچانے کےلیے یمن کی قومی فوج کو مدد فراہم کر رہے ہیں‘۔
جعمرات کو عرب اتحاد نے صنعا میں حوثی عسکریت پسندوں کے فوجی ٹھاکانوں پر فضائی  حملے کیے تھے۔
عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صنعا میں متعدد عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا جنہیں میزائل اور بارودی ڈرون آپریٹ کرنے کےلیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
واضح رہےکہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے علاقے العبدیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے العبدیہ میں حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کےلیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی کمشنری العبدیہ میں انسانی حالت انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کےلیے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔

شیئر: