Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان اور عسیر میں بارش، مکہ اور مدینہ میں دھند

’مکہ، عسیر اور باحہ میں آج دھند چھائی رہی جبکہ کل جمعہ کو بھی دھند کا امکان ہے‘ (فوٹو: الوطن)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو جازان اور عسیر کے علاوہ باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں تیز ہوا چلے گی۔ بادل گھرے رہیں گے اور گرج چمک بھی ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ’مکہ مکرمہ، عسیر اور باحہ میں آج جمعرات کو دھند چھائی رہی جبکہ کل جمعہ کو بھی دھند کا امکان ہے‘۔
’مکہ مکرمہ ریجن میں یہ کیفیت شفا، ہدا اور عشیرہ میں ہوگی جبکہ باحہ میں بلجرشی، مندق اور بنی حسن سب سے زیادہ اس کی لپیٹ میں ہوں گے‘۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’دھند زدہ علاقوں میں رات کے وقت اور صبح سویرے ہائی کا سفر مناسب نہیں ہے‘۔
 

شیئر: