Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضوابط پر پورا نہ اترنے والے پٹرول پمپس بند رہیں گے

’پٹرول پمپ کے باہر الیکٹرانک نرخ نامہ آویزاں ہونا چاہئے، دیگر عوامی خدمات کے مراکز ملحقہ ہونے چاہئیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے متعدد شہروں میں نئے ضوابط پر پورا نہ اترنے والے پٹرول پمپ بند رہیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بند کئے جانے والے پٹرول پمپ کے مالکان کو نئے ضوابط پر پورا اترنے کے لیے مہلت دے رکھی ہے۔
وزارت بلدیاتی و دیہی امور کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’پٹرول پمپس کی تنظیم نو کرنے والی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے ضوابط پر پورا نہ اترنے والے پٹرول پمپس کے مالکان کو مزید مہلت دی جائے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مالکان کو واضح کیا جائے کہ مہلت کے دوران ضوابط پر پورا نہ اترنے پر لائسنس منسوخ ہوسکتا ہے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’تمام پٹرول پمپس پر نئے ضوابط لاگو ہوں گے جن میں پٹرول پمپ کے اندر تمام عوامی خدمات کی فراہمی شامل ہے‘۔
’پٹرول پمپ کے باہر الیکٹرانک نرخ نامہ آویزاں ہونا چاہئے، دیگر عوامی خدمات کے مراکز ملحقہ ہونے چاہئیں، بیت الخلا اور نماز کے لیے مصلے بھی لازمی ہیں‘۔
واضح رہے کہ وزارت بلدیات ودیہی امور نے جدہ اور ریاض سمیت متعدد شہروں کے علاوہ ہائی ویز پر ضوابط پر پورا نہ اترنے والے کئی پٹرول پمپس بند کرادایئے ہیں۔

شیئر: