Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 وزیر تعلیم نے ای ایجوکیشن نیشنل پلیٹ فارم کا افتتاح کردیا

پلیٹ فارم کے ذریعے طلبا و طالبات کو  تین اہم سہولتیں فراہم کی جائیں گی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے جمعرات کو ای ایجوکیشن نیشنل پلیٹ فارم FutureX کا افتتاح کردیا- 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نیا پلیٹ فارم تعلیم و تربیت کے اداروں کو مضبوط کرے گا- اس کی بدولت مملکت میں ای ایجوکیشن کے شعبے کو فروغ حاصل ہوگا- درس وتدریس کے سلسلسے کو جدید ترین خطوط پر استوار کیا جائے گا - 
پلیٹ فارم کے ذریعے طلبا و طالبات کو  تین اہم سہولتیں فراہم کی جائیں گی -

 ای ایجوکیشن فراہم کرنے والے ادارے ایک دوسرے سے مربوط ہونگے (فوٹو، ٹوئٹر)

اس کی بدولت ای ایجوکیشن اور ٹریننگ فراہم کرنے والے ادارے ایک دوسرے سے مربوط ہوں گے- اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ  جدید تقاضوں سے آراستہ  کورس تیار کرنے، اساتذہ اور طلبا کے    کے درمیان یکجہتی پیدا ہوگی- تیسرا فائدہ یہ ہوگا کہ ای ایجوکیشن کی دنیا میں اعلی ترین طور طریقے نافذ کرنے اور ملکی و بین الاقوامی تجربات سے استفادے کے لیے سعودی اور بین الاقوامی تعلیمی و تربیتی اداروں کے درمیان شراکت کے مواقع میسرآئیں گے-
پلیٹ فارم کا مقصد ای ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کو زیادہ معتبر بنانا ہے  تاکہ ماڈل کورسز کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفیض ہوں ـ دنیا بھر میں ہونے  والی تبدیلیوں سے ای ایجوکیشن کو ہم آہنگ کرنا اور اس کی استعداد بڑھانا ہے- 

شیئر: