Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  وزیرتعلیم کی ریجنل ڈائریکٹرز سے میٹنگ ، نئے تعلیمی سال پرتبادلہ خیال

اساتذہ کو آن لائن تعلیم کی مکمل تربیت فراہم کی جائے گی(فوٹو، ایس پی اے)
وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے نئے تعلیمی سال کےآغاز کے حوالے سے مملکت کے تمام ریجنل ایجوکیشن ڈائریکٹرز سے آن لائن میٹنگ کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ریجنل ڈائریکٹرز ایجوکیشن نے وزیر تعلیم کو اپنے علاقوں میں کی جانے والی تیاریوں سے مطلع کرتے ہوئے انہیں اطمینان دلایا کہ اساتذہ کو ہر طرح کے حالات سے مطلع کردیا گیا ہے جبکہ اسکولوں میں سینیٹائزنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق وزیر تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کےلیے تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پرزور دیتےہوئے کہا ’ آئندہ مرحلے میں ہر طرح کے حالات کے تحت کام کرنا ہے جس میں فاصلاتی نظام تعلیم بھی شامل ہے جس کےلیے اساتذہ کو عملی تربیت فراہم کرنا انتہائی اہم ہے‘

 تمام اسکولوں میں درسی کتب فراہم کی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

وزیرتعلیم آل الشیخ نے مزید کہا ’ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے لیے ہر طرح کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے پروگرام کے مطابق مملکت کے تمام اسکولوں میں نصابی کتب بھی فراہم کردی گئی ہیں‘۔
اسکولوں کی عمارتوں میں صفائی اور سینیٹائزنگ کے عمل کے حوالے سے وزیرتعلیم کی جانب سے زوردیا گیا کہ عمارتوں میں مسلسل سینیٹائزنگ کے عمل کو ہر سطح پریقینی بنایا جائے جبکہ صفائی کی اشیا تمام اسکولوں میں وافر مقدار میں ہمہ وقت موجود رہنی چائیں۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا تمام اسکولوں میں درسی کتب فراہم کردی گئی ہیں، انہوں نے ڈائریکٹرز ایجوکیشن کو خصوصی ہدایت کی کہ موجودہ وقت کو غنیمت سمجھ کر اس دوران اساتذہ کو آن لائن تعلیم کے نظام سے روشناس کرایاجائے تاکہ کسی بھی حالت کے لیے اساتذہ کے پاس ہر طرح کی فنی اور ٹیکنیکل معلومات ہوں ۔
وزیر تعلیم آل الشیخ نے ریجنل ڈائریکٹرز سے اپنے خطاب میں اس مقررہ ضوابط کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا ’ضوابط پر پابندی سے عمل ہی  ہر ایک کے تحفظ کو یقینی بنانا ممکن ہے اس لیے محکمہ تعلیم میں اس حوالے سے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے جو احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہونگی۔

شیئر: