Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے درخواست کی حمایت پر امارات کا شکریہ

شیخ محمد بن زاید کو ایکسپو 2020 کی کامیابی پر انہیں مبارکباد بھی دی ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے مملکت کی درخواست کی حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے ایکسپو 2020 کی کامیابی پرانہیں مبارکباد دی۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات اوراس کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نےایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے باقاعدہ درخواست جمع کرائی ہے۔
 ایس پی اے کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ ’ایکسپو ریاض 2030‘ کی میزبانی کا موقع سعودی عرب کو دیا جائے۔ اس کا لوگو ’تبدیلی کا دور- کرہ ارض مستقبل کی دریافت کی راہ پر‘ ہوگا۔ ایکسپو ریاض یکم اکتوبر 2030 سے یکم اپریل 2031 تک جاری رہے گا‘۔
ایکسپو کی میزبانی کےلیے درخواست سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و سربراہ ریاض رائل کمیشن شہزادہ محمد بن سلمان نے بیورو آف انٹرنیشنل ایگزبیشن ( بی آئی ای) کے  سیکریٹری جنرل دیمتری کرکنٹس کے نام اپنے خط میں کی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خط میں کہا کہ’ ایکسپو ریاض 2030 سعودی عرب کے لیے اہم اور علامتی ایونٹ ہوگا۔،

شیئر: