Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2020 دبئی: سعودی پویلین دیکھنے والوں کی تعداد 5 لاکھ

مملکت نے ایکسپو کی تاریخ میں شائقین کا نیا ریکارڈ قائم کردیا- (فوٹو ایس پی اے)
ایکسپو 2020 دبئی میں سعودی پویلین دیکھنے کے لیے آنے والوں کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ گئی- یہاں مختلف عرب اور دیگر ممالک کے شائقین پویلین پہنچے- علاوہ ازیں برادر اور دوست ممالک کے اعلی سطحی سفارتی وفود بھی آنے والوں میں شامل رہے- 
ایس پی اے کے مطابق سعودی پویلین دیکھنے کے لیے آنے والوں کی تعداد ایکسپو دبئی 2020 کے کل شائقین کا 30 فیصد سے زیادہ ہیں- مملکت نے ایکسپو کی تاریخ میں شائقین کا نیا ریکارڈ قائم کردیا- 

تعداد کے اعلان کے وقت بے تحاشا شائقین جمع ہوگئے- (فوٹو واس)

سعودی پویلین کا افتتاح یکم اکتوبر 2021 کو ہوا تھا-  شائقین کی تعداد کے اعلان کا وقت قریب آنے پر سعودی پویلین میں شائقین کا جم غفیر جمع ہوگیا تھا-  
اس موقع پر تلواروں کا معروف روایتی سعودی رقص پیش کیا گیا- شائقین کا جوش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا-  
یہ خوشخبری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایکسپو ریاض 2030 کی میزبانی کے لیے باقاعدہ طور پر درخواست پیش کردی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: