Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے شہریوں کو لبنان سے جلد واپس آنے کی ہدایت

سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیے سفارتکاروں کو واپس بلانے کا بھی اعلان کیا تھا( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے لبنان میں موجود اماراتی شہریوں کو جلد از جلد واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے لبنان کے وزیر اطلاعات کی جانب سے یمنی جنگ میں سعودی عرب کے کردار پر تنقیدی بیانات کے بعد اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سفارتکاروں کو واپس بلانے اور اپنے شہریوں کے لبنان کے سفر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل کویت کے دفترخارجہ نے ایک بیان میں لبنان سے اپنے سفیر کو مشاورت کےلیے بلانے اور کویت میں لبنان کے ناظم الامور کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے جمعے کو  لبنان سے اپنا سفیر مشاورت کے لیے طلب کرنے جبکہ ریاض میں متعین لبنانی سفیر کو آئندہ 48 گھنٹے کے اندرمملکت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
 ملکی سلامتی اور عوام کے مفادات کی خاطر لبنان سے مملکت کے  لیے تمام درآمدات بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کا کہنا تھا کہ’ لبنانی وزیر اطلاعات کے سعودی عرب مخالف بیان کا لبنانی حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس نہ لیے جانے پراقدامات اٹھائے گئے ہیں۔‘

 

شیئر: