Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیکھئے ویڈیو: شہاب ثاقب سے پیدا ہونےوالا الشحمہ گڑھا

خسف الشحمہ12میٹر گہرا ہے جس کے گرد حفاظتی باڑ لگادی گئی ہے
ریاض:ریاض کے شمال میں واقع صحرائی علاقے میں شہاب ثاقب گرنے سے پیدا ہونیوالا گڑھا عالمی شہرت کا حامل بن گیا۔ مقامی بادیہ نشینوں کے مطابق گڑھا  شہاب ثاقب کے گرنے سے کئی سال پہلے ہوگیا تھا۔ یہاں سیر و سیاحت کے لئے آنیوالے لوگ اسے دیکھتے تھے ۔ پھر ایک دن ایک سیاح اس گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اسکے بعد ہلال احمر اور محکمہ شہری دفاع نے گڑھے کے گرد حفاظتی باڑ لگادی۔ آج بھی لوگ دور دور سے اسے دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔ صحراء کی سیر و سیاحت کرنے والے گوگل میپ کے ذریعے بھی اس کے مقام کا تعین کرسکتے ہیں۔ گڑھے کو ’’خفس الشحمہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ ہلال احمر کے ترجمان مساعد غالی نے بتایا کہ العویقیلہ صحرائی علاقے میں مشہور گڑھا خفس الشحمہ عالمی شہرت رکھتا ہے یہاں کچھ عرصے قبل 40سالہ شہری اپنی گاڑی سمیت گر گیا تھا۔ اسکے بعد اس گڑھے کی شہرت ہر جگہ پھیل گئی۔ انہوں نے کہا کہ گڑھے کی  اصل وجہ کسی کو سمجھ میں نہیں آئی تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شہاب ثاقب کے گرنے سے گڑھا ہوگیا ۔ اس کی گہرائی 12میٹر بتائی جاتی ہے۔
 
 
 

شیئر: