Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان امدادی مرکز1367 رفاہی منصوبوں پر کام کر رہا ہے

مختلف ممالک میں امدادی منصوبوں پر4.42 بلین ڈالرخرچ ہوئے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے انسانی ہمدردی کے تحت یمن کے علاقے الحدیدہ میں 14 تا 20 اکتوبر پانچ لاکھ لیٹر قابل استعمال پانی فراہم کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے رپورٹ کیا  ہے کہ یہ امدادی مرکز نے پینے کا پانی 301,000 لیٹر اور گھریلو استعمال کے لیے 287,000 لیٹر پانی فراہم کیا گیا ہے۔ انسانی ہمدردی کے تحت لگائے گئے اس منصوبے سے 8,400 افراد مستفید ہوئے ہیں۔
مئی 2015 میں قائم ہونے کے بعد سے کنگ سلمان ہیومینٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹرنے 53 ممالک میں 1,329منصوبے نافذ کیے ہیں۔ ان منصوبوں پر4.42 بلین ڈالرخرچ کئے گئے ہیں۔

کنگ سلمان امدادی مرکز نے 301,000 لیٹر پینے کا پانی فراہم کیا۔ (فوٹو واس)

کنگ سلمان سنٹر کی جانب سے دی جانے والی امداد سے مستفید ہونے والے ممالک میں اب تک یمن کے لیے 3 بلین، فلسطین کے لیے360 ملین، شام کے لیے296 ملین اور صومالیہ کے لیے 192 ملین ڈالر کے پروجیکٹس لگائے گئے ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی انسانی، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیاں دنیا کے تمام ضرورت مند ممالک بشمول عرب اور اسلامی ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں۔
دنیا بھر کے 54 ممالک میں کنگ سلمان ہیومینٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹرکی جانب سے1,367 پروجیکٹس اور پروگرام کے تحت امدادی کام سرانجام دئیے جا رہے ہیں۔
 

شیئر: