Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میں ٹریول اینڈ ٹورزم نمائش، سعودی پویلین کا افتتاح

اس سال عالمی سیاحت کے حوالے یہ سب سے منفرد نمائش ہے۔(فوٹوایس پی اے)
سعودی عرب نے لندن میں  ٹریول اینڈ ٹورزم  نمائش میں  اپنے پویلین کا افتتاح کیا ہے۔ اس سال عالمی سیاحت کے حوالے یہ سب سے منفرد نمائش ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب پوری دنیا کو مملکت میں سیر و سیاحت کے وسیع تر اور خوبصورت تر امکانات سے متعارف کرا رہاہے۔
مملکت نے گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران سیاحت کی دنیا میں اہم کامیابیاں ریکارڈ کرائی ہیں۔
وبا کے دوران  داخلی سیاحت پر توجہ دی گئی۔ اس حوالے سے اندرون ملک سفر کے تناسب میں 96 فیصد  اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

 سیاحتی کمپنیوں کے ساتھ شراکت پر توجہ ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی عرب دنیا بھر سے سیاحتی کمپنیوں کے ساتھ شراکت پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔
عالمی مارکیٹوں کو اپنی جانب متوجہ کررہا ہے۔ سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ کےلیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
مملکت کی 60 فیصد سے زیادہ آبادی  نے ویکسین لگوا لی اور یہاں زندگی کا معیار بلند ہوا ہے۔کئی منفرد عالمی تفریحاتی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ 
سعودی وزیر سیاحت احم الخطیب نے لندن نمائش میں شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ مملکت  ٹریول اینڈ ٹورزم سے متعلق اہم عالمی نمائش میں شریک ہے۔

شیئر: