Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے مشہور سیاحتی مقام دکا پہاڑ کی سیر کریں

پہاڑ کی تہہ سے چوٹی تک العرعر کے درخت لگے ہوئے ہیں( فوٹو سبق) 
سعودی عرب میں دکا پہاڑ کا شمار طائف کی بلند ترین چوٹی میں ہوتا ہے۔ یہ سعودی عرب کے مغرب میں طائف سے 20 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔  
سیدتی میگزین کے مطابق دکا پہاڑ الشفا سیاحتی مرکز پر سایہ فگن ہے۔ طائف میں سب سے آخر میں سورج یہیں غروب ہوتا ہے۔
دکا پہاڑ سبزہ زاروں سے آباد ہے۔ پہاڑ کی تہہ سے چوٹی تک العرعر کے درخت لگے ہوئے ہیں۔ 
 درجہ حرارت موسم سرما میں منفی ڈگری تک چلا جاتا ہے، پہاڑ پر سیاحوں کےلیے سیر گاہ موجود ہے۔
دکا پہاڑ کا پارک طائف کے مشہور ترین قابل دید مقامات میں سے ایک ہے۔  پارک کا رقبہ  10 ہزار مربع کلو میٹر ہے۔ دکا پہاڑ حجاز کے کوہستانی سلسلے کا حصہ ہے۔ یہ طائف کے طویل ترین پہاڑوں میں سے ایک ہے۔ 
دکا پارک سطح سمندر سے تقریبا 2500 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ طائف کے مغرب میں الشفا پہاڑ کی بلند ترین چوٹی پر قائم ہے۔
دکا پہاڑ الشفا کے سیاحتی مرکز سے تقریبا 7 کلو میٹردور ہے۔ یہاں کی آب و ہوا خوشگوار ہوتی ہے۔ رات کے وقت سردی مائل رہتی ہے۔ صبح سویرے پرندوں کی چہچہاہٹ اور شفاف فضا لطف دیتی ہے۔
 پارک موسم گرما میں پرفضا رہتا ہے۔ یہ اس حوالے سے سعودی عرب کے دیگر علاقوں سے مختلف ہے البتہ موسم سرما میں یہاں سورج دن بھر چمکتا رہتا ہے۔
دکا پہاڑ پر جگہ جگہ باربی کیو پارٹیوں کےلیے جگہیں خاص ہیں۔ 
دکا پہاڑ کا پارک سیاحوں اور مقامی شہریوں کے لیے پرکشش مانا جاتا ہے۔ کوہ پیماؤں کے لیے بھی یہ جگہ مثالی ہے۔

شیئر: