Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 10.34 ارب ریال خرچ، تجارتی مراکز سے 29 فیصد زیادہ خریداری

سب سے زیادہ اخراجات ریاض کے شہریوں نے کیے ہیں (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں صارفین نے 29 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں تجارتی مراکز سے 29 فیصد زیادہ خریداری کی ہے۔ 10.34 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق صارفین نے اس سے پہلے ہفتے کے دوران 8.02 ارب ریال خرچ کیے تھے۔ دونوں ہفتوں کے درمیان 2.3 ارب ریال کا فرق ریکارڈ کیا گیا۔ 
ماہرین اقتصاد نے سعودی سینٹرل بینک ساما کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے اخراجات کا حجم پچھلے چار ہفتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بڑھ کر رہا۔ 
گزشتہ ہفتے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا گیا کہ تعلیم کے شعبے میں شرح نمو 83.2 فیصد، سیلز میں 94.7 ملین ریال، برقی اور الیکٹرانک آلات میں 398.7 ملین ریال کے اخراجات ہوئے شرح نمو 55.4 فیصد رہی۔ اس کے بعد کھانے پینے کا شعبہ رہا جبکہ ملبوسات اور جوتوں پر چالیس فیصد زیادہ خرچ کیے گئے۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تناسب کے  حساب سے سب سے زیادہ خرچ کھانے پینے پر ہوا ہے۔ اس کا تناسب  16.5 فیصد رہا- 1.7 ارب ریال خرچ ہوئے۔ زیادہ اخراجات ریستورانوں اور قہوہ خانوں پر ہوئے۔ 1.4 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ شرح نمو 13.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ 17 ہفتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ 
شہروں کے حوالے سے ریاض 25.3 فیصد سے سب سے اوپر رہا جہاں شہریوں نے 3.17 ارب ریال خرچ کیے۔ یہ تجارتی مراکز میں خریداری پر ہونے والے اخراجات کا 30.7 فیصد ہے۔ 
جدہ میں 1.53 ارب ریال خرچ کیے گئے تناسب  14.8 فیصد رہا ہے
دمام میں ایک ہفتے میں 548.9 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: