Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ سوچا نہیں: لیونل میسی

دو دہائیوں کے بعد بارسلونا چھوڑنا ایک بہت بڑا رنج تھا( فوٹو اے ایف پی)
ارجنٹائن کے فٹبال سپر سٹار لیونل میسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ سوچا نہیں ہے تاہم جب بوٹ اتارے تو وہ بارسلونا  کلب کے سپورٹنگ ڈائریکٹر بننا پسند کریں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چھ بار بیلن ڈی اور جیتنے والے آئندہ برس منعقد ہونے والے ورلڈ کپ تک 35 سال کے ہوں گے۔
اگست میں بارسلونا کلب چھوڑنے کے بعد میسی جون 2023 تک سینٹ جرمین کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کاتالان اخبار کو بتایا کہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
میسی نے اپنے جوتے لٹکانے کے حوالے سے کہا کہ ’نہیں، سچ میں نہیں۔‘
 ’میرے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد میں صرف دن بہ دن، سال بہ سال جیا ہوں۔‘
’میں نہیں جانتا کہ ورلڈ کپ میں یا اس کے بعد کیا ہونے والا ہے۔‘
’میں اس کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں۔
’جو ہوگا وہ اس وقت ہو گا۔’
میسی نے مزید کہا کہ تقریباً دو دہائیوں کے بعد بارسلونا چھوڑنا ایک بہت بڑا رنج تھا لیکن وہ ایک دن وہاں رہنے کے لیے واپس آئیں گے اور شاید کلب کے سپورٹنگ ڈائریکٹر بھی ہوں گے۔
معروف فٹبالر نے کہا کہ ’ ہم بارسلونا میں رہنے کے لیے واپس آئیں گے، ہماری زندگی وہیں رہے گی،یہ یقینی بات ہے۔‘
‘یہ وہی ہے جو میری بیوی اور میں دونوں چاہتے ہیں۔‘
’میں نہیں جانتا کہ پیرس کے ساتھ میرا معاہدہ ختم ہونے کے بعد یہ سیدھا ہو گا لیکن ہم بارسلونا میں رہنے کے لیے واپس آئیں گے۔‘
’میں کسی وقت سپورٹنگ ڈائریکٹر بننا پسند کروں گا۔‘
’میں نہیں جانتا کہ یہ بارسلونا میں ہو گا یا نہیں یا میں کوئی اور کردار ادا کروں گا۔‘
‘لیکن اگر کوئی امکان ہے تو میں کلب کی مدد کرنا پسند کروں گا۔‘

 میسی پی ایس جی میں ابھی تک عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں

لیلونل میسی پی ایس جی میں ابھی تک عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اور ان کے خاندان کی سب سے بڑی خواہش بارکا میں رہنا ہے۔
میسی نے پی ایس جی میں اس وقت شمولیت اختیار کی جب بارکا نے لا لیگا کی سخت تنخواہ کی حدود کی وجہ سے ارجنٹائن کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بارسلونا کے صدر جان لاپورٹا نے اکتوبر میں کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ میسی اپنا ارادہ بدلیں گے اور مفت کھیلیں گے۔
میسی نے کہا کہ ’انہوں نے وہاں رہنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔‘
’انہوں نے کبھی مجھ سے مفت کھیلنے کو نہیں کہا۔‘
’انہوں نے مجھ سے اپنی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کرنے کو کہا اور میں نے ایسا کیا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘

شیئر: