Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’السعودیہ‘ کا لندن سے ریاض روزانہ ایک اضافی فلائٹ چلانے کا فیصلہ

لندن سے ریاض کے لیے اضافی پرواز چلانے کا سلسلہ 15 دسمبر سے شروع کیا جائے گا (فائل فوٹو: السعودیہ ایئرلائنز)
سعودی عرب کی سرکاری ایئرلائن السعودیہ نے دسمبر کے وسط سے لندن سے ریاض کے لیے روزانہ ایک اضافی پرواز چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لندن میں السعودیہ ایئرلائنز کے مینیجر نے یہ بات منگل کے روز بتائی۔
لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان اوتافی کا کہنا تھا کہ ’اضافی پرواز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے صبح 10 بجے روانہ ہوگی اور شام 7 بجے ریاض پہنچے گی۔‘
انہوں ںے بتایا کہ ’15 دسمبر سے ہم لندن سے ریاض کی فلائٹس کو دو گنا کردیں گے اور ان نشستوں کی گنجائش بھی بڑھا دیں گے۔‘
یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2019 میں سیاحتی ویزے کا اجرا کیا تھا جس سے سیاحوں کی مملکت کے لیے رسائی ماضی کی نسبت بہت آسان ہوگئی ہے۔
اس موقع پر کونسل پر برٹش ہاجیز راشد موگریدا کا کہنا تھا کہ گذشتہ 18 ماہ نہ صرف سیاحتی شعبے بلکہ دیگر شعبوں کے لیے بھی بہت مشکل تھے، تاہم سعودی حکومت نے ملک کو کھولنے کے لیے جو اقدامات کیے انہیں سراہا گیا ہے۔

شیئر: