Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی شعبے میں سعودائزیشن کی شرح میں 23 فیصد اضافہ

’نجی شعبے میں سعودی ملازمین کی تعداد 18 لاکھ 26 ہزار875 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
نجی شعبے میں سال رواں کی تیسری چوتھائی کے دوران سعودائزیشن کی شرح میں 23.59 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ عرصے کے دوران 60 ہزار سعودی کارکنوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔
سوشل انشورنس کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ’سال رواں تیسری چوتھائی میں نجی شعبے میں سعودی ملازمین کی تعداد 18 لاکھ 26 ہزار875 ہوگئی ہے‘۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ’ان میں سے 65.06 فیصد مرد جبکہ 34.94 فیصد خواتین ہیں‘۔
’نجی شعبے میں سعودی ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہیومن ریسورسز فنڈ کی کوششوں سے کیا گیا ہے جو نوجوانوں کو لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیار کر رہا ہے‘۔
 

شیئر: