Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج کا موسم: کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش، کہیں دھند

’دھند کے باعث رات 3 بجے سے صبح 8 بجے تک ہائی وے کا سفر نہ کیا جائے‘ (فوٹو: طقس العرب)
سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ بعض علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے دھند کے باعث ہائی وے کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے عسیر ریجن کی رجال المع اور محائل کمشنری کے رہائشیوں کو آگاہ کیا ہے کہ شام 7 بجے تک علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں سمیت ملحقہ علاقوں میں تیز ہوا بھی چلے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر اور الباحہ کے علاوہ مکہ مکرمہ ریجن کے بلند علاقوں میں مطلع ابر آلود ہوگا‘۔
’اس کے باعث آج جمعرات کو بارش کا کافی امکان ہے جبکہ بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں دھند رہے گی‘۔
’مشرقی ریجن، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے متعدد علاقے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے لے کر آج صبح 8 بجے تک دھند کی لپیٹ میں رہے‘۔
’سب سے زیادہ بطحا، شیبہ، سلوی، قنفذہ، اللیث، رابغ، ثول، ینبع اور الرایس دھند سے متاثر ہوں گے‘۔
الرایس اور ینبع کے رہائشیوں کو انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ ’دھند کے باعث رات 3 بجے سے صبح 8 بجے تک ہائی وے کا سفر نہ کیا جائے‘۔

شیئر: