Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والا سعودی گرفتار

کیس پراسیکیوشن کے داراے کے حوالے کردیا گیا (فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ ریجن سیکیورٹی فورس نے الخرمہ کمشنری میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے سنیپ اکاؤنٹ پر بتایا  کہ واردات کرنے والے کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرلی گئی اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- 
وزارت داخلہ نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مقامی شہری کا وڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بچوں کے جھولے اور تفریحاتی سامان کو تباہ کررہا تھا- 

شیئر: