Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھلاڑیوں اور سپورٹس کلب پر الزام تراشی، دولاکھ 30 ہزار ریال جرمانے

سپورٹس میں تعصبات کے حوالے سے ابلاغی ضوابط کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں( فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں سمعی و بصری ابلاغ کے اعلی ادارے نے کہا ہے کہ سپورٹس میں تعصبات کے حوالے سے ابلاغی ضوابط کی چھ خلاف ورزیوں پر دو لاکھ تیس ہزار ریال کے جرمانے کیے گئے ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق سمعی و بصری ابلاغ کے اعلی ادارے نے بتایا کہ ایک کھلاڑی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی جبکہ ایک سپورٹس کلب پر الزام تراشی کی گئی اورغلط واقعات اس سے منسوب کیے گئے۔ 
بیان کے مطابق ٹی وی انٹرویو کے دوران سرکاری سپورٹس کمیٹیوں کو برا بھلا کہا گیا۔ اناؤنسر نے کھیلوں سے متعلق تعصبات کے اظہار پر مداخلت نہیں کی اور مہمان کو اس کا موقع فراہم کیا۔
کھیلوں کے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران غیر اخلاقی زبان استعمال کرکے ابلاغی ضابطہ پامال کیا گیا۔ ان خلاف ورزیوں کی بنا پر ادارے نے جرمانے کیے ہیں۔

شیئر: