Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھیڑ خانی پر 5 سال قید اور تین لاکھ ریال جرمانے مقرر

’چھیڑ خانی کا شکار ہونے والے اپنے قانونی حق سے دستبردار نہ ہوں‘۔ ( فوٹو: مصراوی)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ چھیڑ خانی پر 5 سال قید اور3 لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’چھیڑ خانی کے شکار ہونے والے افراد کو چاہئے کہ وہ متعلقہ اداروں کو مطلع کریں‘۔
’چھیڑ خانی کے شکار ہونے والی خواتین  کو یہ حق ہرگز نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے قانونی حق سے دستبردار ہوجائیں‘۔
’ایسا کرنے پر وہ چھیڑ خانی کرنے والے کو خلاف ورزی کرنے کی پر شہ دے رہی ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’ایسا ہر وہ شخص بھی چھیڑ خانی کی سزا کا مستحق ہوگا جس نے اس کی ترغیب دی یا مدد کی  یا اس چھیڑ نے والی کی کسی طرح سے بھی مدد کی ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’معاشرے سے اس منفی رویئے کو ختم کرنے کے لیے تمام افراد کو مل کر تعاون کرنا چاہئے‘۔

شیئر: