Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ویژول آرٹس ایسوسی ایشن کا قیام

 ثقافتی گروپ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول اور سالانہ جدید آرٹ شامل ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی  انسانی وسائل و سماجی ترقی کی  وزارت نے ایک سعودی ویژول آرٹس ایسوسی ایشن کے قیام کا حال ہی میں اعلان کیا ہے ۔
عرب نیوز کے مطابق اس ویژول  آرٹس ایسوسی ایشن کا مقصد فنکاروں کے مختلف قسم کے کاموں کی حوصلہ افزائی کرنا، ان کی مدد کرنا اور انہیں بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ سعودی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
یہ ایسوسی ایشن سعودی پیشہ ور افراد اور ان سے متعلق دیگر فنون میں ویژول آرٹ اور ثقافت کے درمیان پل کا کام کرے گی اور انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔

نئے آئیڈیاز متعارف کروانے اور ملکی ترقی کے لیے بہترین اقدام ہے۔  (فوٹو: ٹوئٹر)

اس کے علاوہ سعودی فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور  تعلیم و تربیت کے ذریعے اعتماد میں اضافہ کرے گی تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کر سکیں۔
سعودی عریبین سوسائٹی فار کلچر اینڈ آرٹس سنہ 1973 میں قائم کی گئی تھی اور اس وقت سے ہی یہ سوسائٹی مقامی فنکاروں کو مسلسل سپورٹ کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ سعودی کمیونٹی کے لیے ویژول آرٹس کے بارے میں جاننا کوئی نئی بات نہیں۔
اس کے علاوہ 2018 میں ایسوسی ایشن نے اس شعبے میں دلچسپی لینے والے ویژول آرٹسٹوں کی کارکردگی اور تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے ایک تربیتی ادارہ قائم کیا۔
سعودی آرٹ کونسل جو 2013 میں قائم کی گئی وہ بھی  مملکت کے بنیادی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جو اعلیٰ معیار کی سالانہ نمائشوں کے ساتھ ساتھ  مقامی باصلاحیت فنکاروں کے فن کو مزید فروغ دینے کے لیے کام کرتی رہتی ہے۔

سعودی آرٹ کونسل 2013 میں قائم کی گئی تھی۔ (فوٹو ریڈ سی فلم)

ویژول آرٹس کے سرپرست اور پہلے سالانہ ریڈ سی فلم فیسٹیول شارٹ فلم ایوارڈ کے فاتح 21 سالہ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ویژول آرٹ بہتر انداز کی نشاندہی کرتا ہے اورمیں خوش قسمت ہوں کہ میں اس کا حصہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات نے ان کے لیے بہت سی نئی راہیں روشن کی ہیں جس کے ذریعے وہ اپنے فلم سازی کے شوق کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نئے آئیڈیاز متعارف کروانے، اپنے خیالات کے اشتراک اور ملکی ترقی کے لیے بہترین اقدام ہے۔ 
سعودی ثقافت کے شعبے کے فروغ اور فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے حالیہ برسوں میں یہ زبردست تعاون ایک متحرک معاشرے، ترقی پذیرمعیشت اور ایک پرجوش قوم کی تشکیل کے لیے وزارت ثقافت کے ثقافتی وژن روڈ میپ کا حصہ ہے۔
ثقافتی اقدامات کے پہلے گروپ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول اور سالانہ جدید آرٹ کی شامل ہیں۔
 

شیئر: