Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارب کے قریب عرب اتحاد کے فضائی حملے، مزید 138 حوثی ہلاک

ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مزید 17 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں( فائل فوٹو سبق)
یمن میں عرب اتحاد نے پچھلے 24 گھنٹے کے دوران سٹریٹجک شہر مارب کے قریب الجوبہ اور الکسارا میں حوثی ملیشیا کے اہداف پر مزید 29 فضائی حملے کیے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے اتوار  کو ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’  ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مزید 17 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 138 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
بیان میں عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ’ یمن کی قومی فوج کو سپورٹ اور مدد فراہم کرتے رہیں گے‘۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے مختلف علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے العبدیہ میں حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کےلیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی کمشنری العبدیہ میں انسانی حالت انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کےلیے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔

شیئر: