Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام مندر کیلئے قانون بنا سکتے ہیں،سبرامنیم

نئی دہلی ...بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی اور سابق مرکزی وزیر سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ رام مندر کی تعمیر اجودھیا میں ہی ہوگی۔ پٹنہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں رام مندر کے تعمیر کا تعلق کروڑوں ہندووں کے عقیدے سے ہے۔ سپریم کورٹ کی تجویز پر باہمی رضا مندی سے رام مندر کی تعمیر ممکن نہیں ہو سکی تو 2018 میں راجیہ سبھا میں بی جے پی اکثریت ملنے کے بعد ضروری قانون بناکر رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس خودکشی کے موڈ میں ہے اور ہم اس کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دریں اثناءوشو ہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیا نے کہاہے کہ اجودھیا یا ملک میں کہیں بھی بابر کے نام پر کوئی مسجد نہیں بننی چاہئے۔ سومناتھ مندر کی از سر نو تعمیر کے طرز پر اجودھیا میں مندر بنانے کا واحد راستہ پارلیمنٹ میں قانون بنا کر ہی نکالا جا سکتا ہے۔

 

شیئر: