Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں گرد، مکہ میں دھند، عسیر اور باحہ میں بارش

’طائف میں کل پیر کو وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی اور دن بھر بادل چھائے رہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے مدینہ منورہ کے رہائشیوں کو انتباہ کیا ہے کہ آج مطلع گرد آلود ہوگا جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ المہد میں یہ کیفیت صبح 9 بجے سے شام 5 تک رہے گی‘۔
اسی طرح محکمے نے مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن کے رہائشیوں کو دھند سے خبردار کرتے ہوئے ہائی وے کے سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں ثول، رابغ، الشفا، الہدا، القنفذہ اور اللیث میں رات سے صبح 8 بجے تک پورا علاقہ دھند کی لپیٹ میں رہے گا‘۔
’اسی سے ملتی جلتی کیفیت مشرقی ریجن کی الاحسا، البطحا، العدید، سلوی، الجبیل، دمام، ظہران اور راس تنورہ میں بھی ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان کی بعض کمشنریوں میں بھی آج منگل کی صبح تک دھند رہی جن میں الریث، العیدابی، صامطہ اور فیفا شامل ہیں‘۔

’ثول، رابغ، الشفا، الہدا، القنفذہ اور اللیث میں صبح 8 بجے تک دھند چھائی رہی‘ ( فوٹو: طقس العرب)

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں آج درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔
ادھر طائف میں کل پیر کو وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی اور دن بھر بادل چھائے رہے۔
بارش کے باعث موسم سردی مائل ہوگیا جس سے لطف اٹھانے کے لیے متعدد شہری و غیر ملکیوں نے فضا مقامات کا رخ کیا۔

شیئر: