Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، سعودی وزیر توانائی 

ماحولیات سے متعلق کانفرنس کی میزبانی برطانیہ کررہا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ ہر طرح کی توانائی کو ایک نظر سے دیکھ کر کرنا ہوگا۔  
سرکاری خبر رساں  ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے گلاسگو میں ماحولیاتی تبدیلی سے کانفرنس (سی او پی 26)  میں سعودی عرب کا موقف پیش کیا ہے۔
ماحولیات سے متعلق کانفرنس کی میزبانی برطانیہ کررہا ہے۔ 
سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ پیرس معاہدے اور ماحولیاتی تبدیلی کے ذیلی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی۔ مشترکہ ذمہ داری کا اصول اپنانا ہوگا۔ 
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ مملکت اس بات میں یقین رکھتی ہے کہ کم ترقی پذیر ممالک کو درپیش حالات کا خیال رکھنا ہوگا۔ ہمیں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسیوں سے رونما ہونے والے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے میں کم ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مملکت نے حال ہی میں گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی انیشیٹیو پیش کیے ہیں۔ ان دونوں کا مقصد مشرق وسطی میں کاربن کے اخراج میں دس فیصد سے زیادہ کمی لانا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ممملکت نے حال ہی میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ میتھن گیس میں تخفیف کے عالمی سمجھوتے کا حصہ بننا چاہتی ہے۔ اس کے تحت 2020 سے 30 فیصد تک میتھن میں کمی لانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

شیئر: