Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلون مسک نے ٹیسلا کے ایک ارب ڈالر سے زائد کے شیئرز فروخت کر دیے

ایلون مسک کی ٹویٹ کے بعد ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک نے الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی کے ایک ارب ڈالر سے زائد کے شیئرز فروخت کر دیے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹر پر کرائے گئے ایک سروے کے نتیجے میں یہ شیئرز فروخت کیے، انہوں نے اپنے فالوورز سے سوال پوچھا تھا کہ کیا ان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ٹیسلا کے دس فیصد شیئرز فروخت کرنے چاہئیں۔
تاہم دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ شیئرز کی فروخت کے لیے کام 14 ستمبر کو شروع کیا جا چکا تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ ٹوئٹر فیصلے کے نتیجے میں نہیں کیا گیا۔
امریکی سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس جمع کرائی گئی دستاویزات دنیا کے امیر ترین شخص نے اپنی کمپنی کے نو لاکھ 30 ہزار شیئرز فروخت کر دیے ہیں۔
ایلون مسک کی ٹویٹ کے بعد ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی جس کا مطلب ہے کہ اگر وہ ٹویٹ نہ کرتے تو ان کے کمپنی کی شیئرز زیادہ قیمت پر فروخت ہوتے۔
اے ایف پی کے مطابق شیئرز کی قیمت میں کمی سے فروخت کے وقت ایلون مسک کروڑوں ڈالر کے منافع سے محروم رہ گئے۔
سٹاک ایکسچینج دستاویزات کے مطابق ایلون مسک کے پاس اس وقت بھی 17 کروڑ شیئرز ہیں۔ اس وقت ان شیئرز کی مالیت 183 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

شیئر: