ریاض: چوری ومختلف جرائم میں ملوث 3 شہری گرفتار
جمعرات 11 نومبر 2021 17:50
ملزمان مسروقہ گاڑیوں کو وارداتوں میں استعمال کرتے تھے (فوٹو،ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے راہگیروں کو لوٹنے، گاڑیاں چوری کرنے اور دیگر وارداتوں میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے-
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث تینوں ملزمان سعودی شہری ہیں ـ
ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے مختلف مقامات سے 12 گاڑیاں چرائی جنہیں وہ چوری اور لوٹ مارکی دیگر وارداتوں میں استعمال کرتے تھے ـ
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ واردات کرنے والوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل ک کے انکا کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-