Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورکرز کی رہائش اور دکانوں میں لوٹ مار کرنے والے غیر ملکی گرفتار

ملزمان میں پانچ  کا تعلق سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے سیکیورٹی فورس کے بھیس میں ورکرز کی رہائش اور دکانوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی  ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ورکرز اور تجارتی مراکز کے مالکان کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں۔
پولیس نے سیشل ٹیم تعینات کرکے ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کرنے کی ذمہ داری کی تھی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سپیشل ٹیم نے ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار کرایا ہے۔  ورکرز کی رہائش اور تجارتی مراکز میں نقدی اور نجی قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔
ملزمان میں سے پانچ  کا تعلق سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے تھا۔ ایک فلسطینی اور دوسرا یمنی تھا۔
دونوں مملکت میں باقاعدہ طورپر مقیم تھے-۔زیر حراست افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: