Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر داخلہ  کا ریاض جیل خانہ جات کا دورہ

وزیر داخلہ نے  لیڈیز ٹریننگ سینٹر کا بھی معائنہ کیا (فوٹو، ایس پی اے )
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے جمعرات کو ریاض میں محکمہ جیل خانہ جات کا دورہ کیا- انہوں نے وہاں کام کے طریقہ کا ر کا خاص طور پر معائنہ کیا- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر داخلہ نے اس موقع  پر قیدیوں کی اصلاح اور انہیں روزگار کے قابل بنانے کے لیے ٹریننگ دینے والےسینٹر کا بھی افتتاح کیا-
وزارت داخلہ جیلوں میں ٹریننگ سینٹرز کھولنے کی پالیسی پر گامزن ہے تاکہ جیلوں میں رہنے والے قیدی کوئی نہ کوئی ہنر سیکھ کر باہر آئیں اور اپنا روزگار اپنے انداز سے حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہوں- 

وزارت داخلہ جیلوں میں ٹریننگ سینٹرز کھولنے کی پالیسی پر گامزن ہے (فوٹو، ایس پی اے)

وزیر داخلہ نے  لیڈیز ٹریننگ سینٹر کا بھی معائنہ کیا جہاں قیدی خواتین کو مختلف قسم کے کام سکھائے جاارہے  ہیں- یہاں خواتین کی تربیت کے  لیے لیڈیز تعینات ہیں- 
وزیر داخلہ کو اس موقع پر خود کے دفاع کی مہارت سکھانے اور عسکری ٹریننگ  کی  کلاسیں بھی دکھائی گئیں-
یاد رہے کہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے حال ہی میں ریاض محکمہ جیل خانہ جات کے ہیڈکوارٹر کا ورچول افتتاح کیا تھا-

شیئر: