Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غیر قانونی تارکین کے ساتھ معاملہ نہ کریں‘ وزارت داخلہ کا انتباہ

وزارت نے خبردار کیا ہے کہ ’ایسا کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 15 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کا معاملہ نہ کریں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ معاملہ کرنا، انہیں سہولت فراہم کرنا، انہیں ٹھکانہ دینا، انہیں ٹرانسپورٹ یا کسی بھی قسم کی مدد کرنا جرم ہے‘۔
’اسی طرح ملک کی سرحدوں کی دراندازی کرنا، دراندازوں کو سہولت فراہم کرنا یا ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی معاونت کرنا بھی جرم ہے‘۔
وزارت نے خبردار کیا ہے کہ ’ایسا کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 15 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے‘۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ ’ملک میں مقیم غیر قانونی تارکین کی اطلاع کرنا ہر شہری اور مقیم غیر ملکی پر لازم ہے‘۔
’جہاں کہیں بھی کسی غیر قانونی تارکین کی موجودگی کی خبر ہو تو 911 پر کال کرکے وزارت کو مطلع کیا جائے‘۔

شیئر: