Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 41 نئے مریض

پانچ لاکھ 49 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں سنیچر 13 نومبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
سنیچر کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 44 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 41 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا مزید ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 811 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 51 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار 192افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 38 ہزار201 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 66 لاکھ 17 ہزار727 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: