Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 72 نئے کیسز، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

کورونا ویکسین کی مزید 42 ہزار818 خوراکیں دی گئی ہیں(فائل فوٹو اے ایف پی)
امارات میں جمعہ 12 نومبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 72 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 40 ہزار801 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 64 ہزار815 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 92 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  35 ہزار362 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار142 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 42 ہزار818 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک  مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 15 لاکھ 2 ہزار582 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: