Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 تین ماہ میں ایک لاکھ 77 ہزار سعودیوں نے ملازمت سے استعفے کیوں دیے؟

سعودی وژن 2030 کی بدولت متعدد ادارے نئی ملازمتیں فراہم کررہے ہیں(فوٹو ایس پتی اے)
سعودی عرب میں ریاض ایوان صنعت و تجارت میں فروغ افرادی قوت کمیٹی کے رکن نایف التمیمی نے بتایا ہے کہ’ تین ماہ کے دوران تقریبا ایک لاکھ 77 ہزار سعودی ملازمین نے استعفے دیے ہیں‘۔
الاخباریہ چینل کے مطابق نایف التمیمی نے استعفے کے اسباب کے حوالےسے کہا کہ’ سعودی ملازمین کے استعفوں کا ایک پہلو منفی ہے اور دوسرا مثبت ہے‘۔
فروغ افرادی قوت کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ’ مثبت پہلو یہ ہے کہ سعودی وژن 2030 کی بدولت متعدد ادارے نئی ملازمتیں فراہم کررہے ہیں۔ جہاں سعودی شہریوں کو بہتر ملازمت نظر آتی ہے وہ پہلی ملازمت ترک کرکے نئی ملازمت جوائن کرلیتے ہیں‘۔
انہوں نے کہاکہ’ استعفوں کا منفی پہلو یہ ہے کہ سعودی ملازم کو اپنی ملازمت کا واضح تصور نظر نہیں آتا اور وہ مستقبل میں ملازمت کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار رہتا ہے۔ کئی لوگ ملازمت چھوڑ کر کسی ایسی جگہ جاب کرلیتے ہیں جہاں انہیں ملازمت کے جانے کا خوف نہیں ہوتا‘۔ 

شیئر: