Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بوسٹر ڈوز کے لیے فائزر اور موڈرنا کی منظوری

بوسٹر ڈوز کے سائڈ ایفیکٹس دیگر خوراکوں سے مختلف نہیں (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں بوسٹر ڈوز کے لیے دو ویکسینیں منظور کی گئی ہیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہاکہ’ بوسٹر ڈوز کےلیے فائزر اور موڈرنا کی منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے کوئی ایک ہی تیسری خوراک کے  طور پر دی جائے گی‘۔ 
ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ’سماجی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تیسری بوسٹر ڈوزکا لیا جانا ضروری ہے جو لوگ ویکسین کی دوسری خوراک چھ ماہ قبل لے چکے ہوں وہ بوسٹر ڈوز حاصل کرلیں‘۔  
ترجمان صحت نے کہا کہ’ بوسٹر ڈوز کے سائڈ ایفیکٹس دیگر خوراکوں کے ثانوی اثرات سے مختلف نہیں ہوتے‘۔
انہوں نے کہاکہ’  کئی ملکوں میں بوسٹر ڈوز نہ لینے کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے لگا ہے‘-  
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مزید کہا کہ ’سب لوگ سماجی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تیسری ڈوز حاصل کریں‘۔
’ کئی ملکوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ ان ملکوں میں وبائی وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں‘۔
وزارت افرادی قوت کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ’ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز میں ویکسین لگوانے والوں کا تناسب اطمینان بخش ہے‘۔
’سعودی عرب میں حفاظتی تدابیر کی بدولت ہی وائرس کی نئی لہر سے بچنا ممکن ہوسکا ہے‘۔

شیئر: