Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج موسم کیسا رہے گا؟

’بحیرہ احمر اور خلیج عربی کے ساحلی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘ ( فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جدہ کے قریب بحیرہ احمر میں آج گھنے بادل چھائے رہیں گے جن کی وجہ سے شہر متاثر ہوسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’الخفجی، القیصومہ اور حفر الباطن میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔
’اسی سے ملتی جلتی کیفیت رفحا، طریف اور عرعر میں بھی رہے گی جہاں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے‘۔
’مدینہ منورہ ریجن کی الرایس اور ینبع کمشنریوں میں آج بھی دھند چھائی رہی جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر رہی‘۔
’مشرقی ریجن کی البطحا، دمام، الظہران، الشیبہ اور سلوی بھی آج دھند کی لپیٹ میں رہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جازان، عسیر، حائل، القصیم اور حدود شمالی حدود ریجنوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے‘۔
’جبکہ بحیرہ احمر اور خلیج عربی کے ساحلی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔

شیئر: